شہید ڈاکٹر منان کی تعلیمات بلوچ سمیت تمام مظلوم اقوام کے لئے مشعل راہ ہیں – بی این ایم

311

تمام زون ڈاکٹر منان جان کے یوم شہادت کی مناسبت سے ریفرنس کا انعقاد کریں۔ ترجمان بلوچ نیشنل موومنٹ

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ اکتیس جنوری کو ڈاکٹر منان بلوچ کے تیسری یوم شہادت کے موقع پربلوچستا ن اور بیرون بلوچستان تمام زون ریفرنسز کا انعقاد کریں۔

ترجمان نے کہا کہ تین سال قبل اکتیس جنوری کو تنظیمی دورے کے دوران پاکستان نے حملہ کرکے پارٹی کے عظیم رہنما اور بی این ایم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر منان بلوچ کو ساتھیوں سمیت شہید کردیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر منان جان کا فکر و فلسفہ اور انقلابی تعلیمات بلوچ قوم سمیت دنیا بھر کے مظلوم اور محکوموں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ پارٹی کارکن اس دن شہید ڈاکٹر کی تعلیمات اور جہد مسلسل کے روشنی میں پروگرام کا انعقاد کرکے نہ صرف اپنے عظیم لیڈر کو خراج عقیدت پیش کریں بلکہ مقصد کی حصول کے لئے اس عزم کا اعادہ کریں جس کے لئے عظیم رہبر نے اپنی لہو کا نذرانہ پیش کیا۔

ترجمان نے کہاڈاکٹر منان بلوچ نے نہ صرف بلوچ نیشنل موومنٹ کو آرگنائز کرنے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ بلوچ قومی تحریک کی مختلف ستونوں کو یکجاہ کرنے کیلئے شب و روز کوششیں کیں مختلف تنظیموں کی اندرونی و دوسری چپقلشوں کو بھی آپ نے بد شگون قرار دیکر انہیں حل کرنے کیلئے تگ و دو کی غرض ایک مخلص بے لوث اور عظیم رہنما کی تمام خوبیوں آپ میں موجود تھیں۔ آپ تاریخ میں ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد رکھے جائیں گے۔