شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے – بی آرپی

168

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا میں جاری بیان میں بلوچ ریپبلکن پارٹی کے رہنما نواب براہمدغ بگٹی کی ہمشرہ اور بھتیجی کے ساتھویں برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب براہمدغ بگٹی کی عظیم جدوجہد سے خوفزدہ ریاست نے ساتھ سال قبل کراچی میں دن دہاڑے ان کی ہمشیرہ گودی زامر بگٹی اور ان کی معصوم بچی کو ان کے ڈرائیور کے ہمراہ بے دردی سے  شہید کردیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا گودی کی شہادت کے موقع پر بلوچستان اور بیرون ملک ان کی ایصال ثواب کیلئے قران خوانی اور دعائیاں تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ریاست کی جانب سے جس طرح ہمارے ماں بہنوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ہم وہ سب بھولے نہیں ہیں ۔

بی آر پی ترجمان نے قائد کی ہمشرہ سمیت تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر پی شہدا کی قربانیوں کو رائیگا جانے نہیں دیگی۔