سوراب میں فورسز پر مسلح افراد کا حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

232
File Photo

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سوراب میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کی چوکی پر حملہ کرکے نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوراب کے نواحی علاقے گدر میں قائم فورسز کی چوکی کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جبکہ حملے کے بعد فورسز نے علاقے کا گھیراوں کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم سرکاری ذرائع نے تاحال اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

سوراب اور گرد نواع کے علاقوں میں اس سے قبل بھی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔