سندھ سے سیاسی کارکن فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

74

بلوچستان اور خیبر پختونخواء کے بعد سندھ میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ کے علاقے میر پور خاص میں پاکستانی فورسز نے سیاسی کارکن کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت رمیش کمار کے نام سے ہوئی جو سندھی قوم پرست تنظیم جیئے سندھ متحدہ محاذ کے وائس چیئرمین ہے۔

دریں اثناء رمیش کمار کے اغواء نما گرفتاری کیخلاف سندھ کے قومپرست حلقوں نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی تنظیموں سے ان کی زندگی بچانے کیلئے کردار ادا کرنے کی گزارش کی ہے۔