ریاستی مخبر کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

201

پھلان جس شخص کی سرپرستی کام کر رہا تھا وہ اور اس کے دوسرے کارندے ہمارے نشانے پر ہیں۔ – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل رات سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے بزداد میں ریاستی مخبر پھلان ولد واجو کو ہلاک کیا۔

ترجمان کے مطابق پھلان پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر فوجی آپریشنوں میں کئی بلوچوں کے اغواء اور قتل میں ملوث تھا اور بلوچوں کو زبردستی فوجی کیمپوں میں لے جا کر سرنڈر کا ڈرامہ رچانے میں کردار ادا کر رہا تھا ساتھ ہی وہ سرمچاروں کو لالچ دھمکی اور خاندانوں کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دیکر سرنڈر پر راغب کرنے کی کوشش کر چکا ہے۔

گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ ریاستی مخبر پھلان کا فوجی کیمپوں میں آنا جانا روز کا معمول تھا کل رات سرمچاروں نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر اس نے مزاحمت کی تو سرمچاروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا، پھلان جس شخص کی سرپرستی کام کر رہا تھا وہ اور اس کے دوسرے کارندے ہمارے نشانے پر ہیں۔