خضدار : نادیہ قاضی نے معذوری کو اپنی مجبوری بننے نہ دی

699

جسمانی طور پر معذور مگر ذہنی طور پر باہمت نادیہ قاضی درجنوں غریب لڑکیوں کی مدد و کمک کا سہارا بنی ہوئی ہے ۔

 دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ خضدار کے رپورٹ کے مطابق خضدار سے تعلق رکھنے والی نادیہ قاضی نے جسمانی معذوری کو اپنی مجبوری اور بے بسی بننے نہ دی اور نہ ہی غربت اور تنگدستی نے اُنکی عزم و حوصلوں کو توڑ سکی بلکہ  وہ معذوری و غربت کے باوجود اپنی مقصد کی تکمیل کے لئے کوشاں ہے ۔

نادیہ قاضی  ہمت کی علامت ثابت ہوگئی ہے اور اُن لوگوں کے لئے بھی ایک مثال ہے جو معذوری، تنگدستی اور غربت کے ہاتھوں شکست تسلیم کرتے ہیں لیکن نادیہ قاضی نے  شکست تسلیم کرنے کی بجائے معذوری اور بے بسی کو شکست دے دی ہیں ۔

اٹھائیس  سالہ پیروں سے معذور نادیہ قاضی نے سلائی کڑائی سے اپنے تعلیمی اور گھریلو اخراجات کو پورا کرتی ہیں ۔

نادیہ قاضی نے اب ایک دستکاری سینٹر کی بنیاد رکھی ہیں جہاں 25 سے زائد غریب لڑکیاں ٹریننگ حاصل کررہی ہیں حکومتی اور دیگر تنظیموں کی سرپرستی نہ ہونے کے باوجود اُنہوں نے اپنی مدد آپ کی تحت دستکاری سینٹر کی بنیاد رکھ کر ایک طرف اپنی اور دیگر غریب لڑکیوں بنیادی ضروریات پورا کررہی ہیں تو دوسری جانب بلوچ ثقافت ، کشیدہ کاری کو اجاگر کررہی ہیں جو ایک نوبل اقدام ہے۔
بلوچ رہنما میر جاوید مینگل کے فرزند  اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن میر بہاول مینگل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک پیغام میں نادیہ قاضی کی ہمت و صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہیکہ جسمانی معذوری کے باوجود نادیہ قاضی نے خضدار بلوچستان میں بلوچی روایتی سلائی و کڑائی کی کام کو فروغ دینے کے لئے ایک تربیتی مرکز کی سیٹ اپ ترتیب دینے کے لئے  جو اقدام اُٹھائے ہیں وہ قابل تعریف عمل ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا ہیکہ ہمیں اس طرح کی ٹیلنٹ کا قدر کرنا چاہیے اور ہمارے نوجوانوں کو اپنے تہذیبی اقدار اور ورثہ کو زندہ رکھنے کے لئے آگے آنا چاہیے۔