جی ایم سید نے پاکستان کی ناکامی قبل از وقت دیکھ لیا تھا – مہران مری

394

میں سائیں جی ایم کی سالگرہ منانے میں اپنے سندھی بھائیوں کے ساتھ ہوں۔

ان خیالات کا اظہار نواب خیر بخش مری کے فرزند اور بلوچ رہنما مہران نے مری نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر سائیں جی ایم سید کے 115 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا ۔

انہوں نے کہا آج عظیم سندھی رہنما جی ایم سید کی سالگرہ ہے، جی ایم سید نے اپنی زندگی کے تیس سال آزادی کی مانگ کی پاداش میں جیل یا نظربندی میں گذارے۔

مہران مری نے مزید کہا کہ سائیں جی ایم سید نے پاکستان کی ناکامی قبل از وقت دیکھ لیا تھا۔

انہوں مزید کہا کہ میں سائیں جی ایم کی سالگرہ منانے میں اپنے سندھی بھائیوں کے ساتھ ہوں۔