بی این پی اور جمعیت اسٹیبلشمنٹ کا آلہ کار ہونے پر بلوچستان کے عوام سے معافی مانگیں – نیشنل پارٹی

224

عدم اعتماد و سینٹ الیکشن کے بعد بلوچستان سمیت پوری ملک میں جعلی اور سلیکٹنڈ اسمبلیاں لائی گئی، بی این پی اور جمعیت کو زرداری کی پیروی کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کا آلہ کار ہونے پر بلوچستان کے عوام سے معافی مانگنا چاہیے – نیشنل پارٹی

بلوچستان حکومت کی تبدیلی و عدم اعتماد کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور زرداری کی غلطی کا اعتراف اور معافی نیشنل پارٹی کی جمہوری اور سیاسی موقف اور دوراندیش سوچ کو سچ ثابت کردیا، عدم اعتماد کی مخالفت کرتے ہوئے نیشنل پارٹی نے یہ ثابت کردیا تھا کہ وہ ایک ذمہ دار عوامی جمہوری پارٹی ہے۔ بی این پی اور جمعیت کو زرداری کی پیروی کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کا آلہ کار ہونے پر بلوچستان کے عوام سے معافی مانگنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ،ضلعی صدر ظاہر خان بلوچ نے نوشکی کسانکوری تاڈیز میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد و سینٹ الیکشن کے بعد بلوچستان سمیت پوری ملک میں جعلی اور سلیکٹنڈ اسمبلیاں لائی گئی اور نیشنل پارٹی سمیت جمہوری قوتوں کو اسمبلی سے زبردستی باہر رکھا گیا، نیشنل پارٹی صرف اقتدار کے لیے نہیں وہ عوام کے فلاح و بہبود و علاقے کے سماجی ترقی کیلئے کمر بستہ ہوکر جدوجہد جاری رکھے گی نیشنل پارٹی کا تعلق عوام نظریاتی طور پر ہے عوام کو چاہیے قبائلیت پرستی اور شخصیت پرستی سے دور ہوکر جمہوری پارٹیوں سے نزدیکی کرے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نعرہ بازی سے نفرت کرتی ہے اور نعرہ بازی ان کا حق ہے جو عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں کرتے ہو لیکن نیشنل پارٹی اپنے دور اقتدار میں عملی اقدامات کرے عوام اور تاریخ ہمیشہ ان کے عملی اقدامات اور تاریخی اقدامات کو یاد رکھے گا اور نیشنل پارٹی اقتدار کے بعد بھی نوشکی سمیت پورے بلوچستان میں ایک مضبوط سیاسی و جمہوری جماعت ہے۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر رمضان بلوچ ،بی ایس او پجار کے ضلعی آرگنائزر حق نواز شاہ ،کے ڈی خدائے داد بلوچ،رازق زہری اور چیئرمین میر امان اللہ بادینی نے بھی خطاب کیا ۔

آخر میں نیشنل پارٹی کسانکوری کلی بلال تاڈیز کے یونٹ انتخابات عمل میں لائی گئی جس میں یونٹ سیکرٹری چیئرمین میر امان اللہ بادینی، ڈپٹی چیئرمین جمعہ خان، کونسلر مبارک جان اور مشاورتی ممبران خالقدادمحمد یو نس منتخب ہوگئے ۔