بی این ایم برطانیہ زون جنرل باڈی اجلاس، حکیم واڈیلہ صدر منتخب

289

بی این ایم برطانیہ زون کی جنرل باڈی اجلاس زونل حکیم واڈیلہ زونل صدر منتخب

ایشیاء میں بدلتی ہوئی حالات ہم سے تقاضا کرتے ہیں کہ زاتی و گروہی مفادات کو پس پشت ڈال کر اپنی سرزمین کی عظیم مقصد کو آگے لے جانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

بی این ایم یوکے زون کی جنرل باڈی کا اجلاس زیرصدارت آرگنائزر حکیم بلوچ منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص بی این ایم کے انٹرنیشنل اسپوک پرسن حمل حیدر بلوچ تھے جبکہ اعزازی مہمان بی این ایم کی ممبر ماہ دیم بلوچ تھی اجلاس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں تین ایجنڈے زیر بحث آئے جن میں موجودہ علاقائی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال آئندہ کا لائحہ عمل اور زونل انتخابات شامل تھیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج کے موجودہ حالات اور ہماری بلوچ ریجن سمیت سینٹرل ایشیاء میں بدلتی ہوئی حالات ہم سے تقاضا کرتے ہیں کہ زاتی و گروہی مفادات کو پس پشت ڈال کر اپنی سرزمین کی عظیم مقصد کو آگے لے جانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

آج افغانستان میں ایک مرتبہ پھر سیاسی حالات تبدیل ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ جس سے ریجن میں خاص کر ہماری سرزمین یعنی بلوچستان بلواسطہ اور بلاواسطہ متاثر ہوگا۔ ہمیں اس بارے میں سوچنا نہیں بلکہ عملی طور پر کچھ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم آنے والے وقتوں کی خاطر بہتر پالیسی اپناتے ہوئے سیاسی اور جغرافیائی سطح پر اپنے قوم اور وطن کی بہتر انداز میں تحفظ اور رہنمائی کرسکیں.

انہوں نے کہا کہ آج امریکہ اپنی ناکامی کو افغانستان میں دیکھتے ہوئے طالبان کے شراکت داری کی بنیاد پر ایک غیر مستحکم افغانستان کی بنیاد رکھنے کی غلطی دہرا رہا ہے جس کی منفی اثرات یقینی طور پر سینٹرل ایشیاء ریجن پر پڑیں گے۔

مقررین نے مزید کہا کہ بی این ایم کی روز اوّل سے عملی طور پر کوشش اور جدوجہد رہی ہے کہ بلوچستان کے تمام آزادی پسند پارٹیوں یا تحریک میں موجود شخصیتوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکھٹا کرکے بلوچ جہد کو آگے لیجاکر پایہ تکمیل تک پہنچائیں لیکن بدبختی ہم اس میں کامیاب نہیں ہوئے ہمیں ہمیشہ ایسے رویوں کا سامنا رہا ہے جہاں سیاسی برابری اور ایماندارانہ اتحاد پرشخصی و گروہی مفادات کو اولیت دیکر ہماری کوششوں کو ناکام کرنے کی کوشش کی گئی ان تمام غیر سیاسی رویوں کے باوجود بھی بی این ایم آج تک حقیقی و ایماندار سیاسی تنظیموں سے یکجہتی کی ہر ممکن کوشش کرنے کو تیار ہے ۔

مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آج بھی ہمارے صفحوں میں بہت سی کمزوریاں موجود ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہیں کیونکہ آج بلوچستان میڈیا کے حوالے سے بلیک آوٹ ہے جن کی وجہ سے دشمن اپنی پروپیگنڈے کی صورت میں بلوچ عوام و بلوچ جہد آزادی کی تحریک کو اپنے کاسہ لیسوں کے زریعے بلوچ قوم میں مایوسی پھیلانے کی کوششوں میں مگن ہیں آج پولیٹیکل ورکر کی زمہ داری بنتی ہے کہ اس مایوسی کی خلاء کو پر کرنے کے لیے اپنی زمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اس سخت گیر حالات سنجیدہ اور پختہ سیاسی کردار ادا کرتے ہوئے اپنے قوم و عوام کی بلوچستان و بلوچستان سے باہر دنیا میں جہاں بھی مقیم ہیں انکی رہنمائی کریں۔

جنرل باڈی اجلاس کی آخر ی ایجنڈے میں بی این ایم کے انٹرنیشنل اسپوک پرسن حمل حیدربلوچ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن تشکیل دی گئی حمل حیدر بلوچ نے بی این ایم یو کے زون کی آرگنائزنگ کمیٹی کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے زونل الیکشن کے انعقاد کا اعلان کیا جس میں نئے زونل کابینہ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائی گئی اور زونل الیکشن ہوئے۔

اجلاس کے آخر میں الیکشن کمیشن کے سربراہ حمل حیدر بلوچ نے یو کے زون کے کابینہ کا اعلان کیا جس کے مطابق زونل صدر حکیم بلوچ نائب صدر حسن دوست بلوچ جنرل سیکرٹری نیاز بلوچ جوائنٹ سیکرٹری مبارک بلوچ جبکہ فنانس سیکرٹری سکندر بلوچ منتخب ہوئے۔