بلوچستان: مختلف اضلاع میں بجلی معطل، عوام پریشان

114

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بجلی کی بندش سے کاروباری نظام مفلوج عوام پریشان

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بجلی کی معطلی سے کاروباری نظام ٹھپ ہوگیا، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تربت، گوادر، پنجگورسمیت مکران بھر میں ہفتے کے روز صبح پانچ بجے سے شام چار بجے تک بجلی بندرہی بجلی کی بندش سے مکران ڈویژن کے میں کاروبار متاثر ہوئے جبکہ عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کیسکو ذرائع کے مطابق ایران میں نمی کے باعث بجلی منطقع ہوئی تھی اور دن کو مند ٹو تربت اورایران میں مین ٹرانسمیشن لائن میں مرمت کا کام جاری جس کے بعد شام چار بجے بجلی بحال کیا گیا۔

دوسری جانب نوکنڈی شہر اور گرد و نواح میں طوفانی ہوائیں چلنے سے بجلی کے متعدد کھمبے گر گئے جس کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات طوفانی ہوائیں چلنے سے کلی مشرقی بازار میں بجلی کے نصف درجن کھمبے گرگئے جس سے کلی مشرقی بازار، کلی خان محمد عمر خان سنجرانی اور کلی زور آباد میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ شدید سردی میں بجلی کی عدم فراہمی سے متعلقہ علاقوں کے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کیسکو کی جانب سے تاحال امدادی سرگرمیاں شروع نہیں ہوسکی ہے۔