بلوچستان: فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے 2 افراد بازیاب

131

بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے 2 افراد بازیاب ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے 2 نوجوان بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق 5 اگست 2015 کو کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے نوجون صدام حسین بنگلزئی گذشتہ رات بازیاب ہوکر اپنے گھر کو پہنچ گئے۔

صدام حسین 5 اگست کو کوئٹہ سے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوئے، جس کے بعد اس کے لواحقین نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد کے کیمپ میں اپنا مظاہرہ ریکارڈ کرایا تھا۔

تاہم صدام حسین بنگلزئی رات کو بازیاب ہوکر اپنے گھر کو پہنچ گئے۔

دریں اثناء چار سال قبل لاپتہ ہونے والے شہزاد قمبرانی بھی بازیاب ہوکر اپنے گھر کو پہچ گئے۔

واضح رہے لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے آئے روز لوگوں کو سیکورٹی فورسز گرفتار کرکے لاپتہ کررہے ہیں تاہم چند افراد بازیاب کرنے کے بعد مزید لوگوں کو لاپتہ کیا جاتا ہے۔