بلوچستان: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ، 2 بازیاب

112

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ایک شخص حراست بعد لاپتہ جبکہ دو بازیاب ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور سے فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ لاپتہ ہونے والے دو افراد بازیاب ہوگئے –

پنجگور سے لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت یوسف ولد یونس کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زرائع کے مطابق یوسف منحرف سرمچار ہے جس نے سیکورٹی فورسز کے سامنے سرنڈر کیا تھا-

ذرائع کے مطابق یوسف شہید ٹھیکدار یونس کا بیٹا ہے، شہید یونس کا تعلق آزادی پسند سیاسی جماعت سے تھا جو سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 2011 میں شہید کردیا گیا تھا-

دوسری جانب دو روز قبل تربت شاپک سے لاپتہ ہونے والے یونس اور پھلان آج بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ چکے گئے-