بلوچستان : تربت سے دو افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

212

فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دونوں افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے  تربت کے علاقے شاپک ڈنسر میں چھاپہ مار دو افراد کو گرفتار کرکےلاپتہ کردیا ۔

آج صبح سویرے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی شناکٹ یونس ولد زہری اور راشدولد بھلان کے نام سے ہوئی ۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی آپریشن اور لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تیز ہوگیا ہے ۔

تاہم دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے خواتین و بچوں کا نصراللہ بلوچ، ماما قدیر، بی بی گل کی سربراہی میں احتجاج جاری ہے ۔

دوسری جانب آج ہی لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین سے اپیل کرتے ہوئے کہا وہ اپنے پیاروں کی معلومات پروفرمہ میں صاف لکھائی اور تفصیل سے درج کریں۔

 اعلامیہ میں کہا کہ کچھ لواحقین اپنے لاپتہ پیاروں کی تفصیلات پروفرمہ میں مکمل درج نہیں کر رہے ہیں اور لکھائی بھی صاف نہیں ہے اور ساتھ ہی بہت سے اسے کیسز ہے جو دو اور تین ذرائع سے تنظیم کو ارسال کیے جاتے ہیں جس سے تنظیم کو سمجنھے میں دشواری پیدا ہو رہی ہے۔

اس لیے لواحقین سے گزارش ہے کہ پروفرمہ میں تفصیلات مکمل درج کرنے کے ساتھ ساتھ لکھائی بھی صاف اور واضع ہوتاکہ سمجنھے میں دشواری نہ ہو۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ  کوشش کی جائے کہ ایک بندہ اپنے لاپتہ پیارے کے حوالے سے تنظیم کے ساتھ کیس جمع کرے اور وہی بندہ تنظیم کے ساتھ رابطے میں رہے اور اگر لواحقین کو پروفرمہ فل کرنے میں کوئی دشواری پیش
آئے تو اس وٹس اپ نمبر 03363832416 پر رابطہ کریں۔