افغانستان سے امریکی انخلاء،ہمسایہ ممالک پریشانی میں مبتلا

105

امریکا کے افغانستان سے ہزاروں فوجیوں کے انخلا کے منصوبے پر افغانستان کے پڑوسی ممالک کے سفیروں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کی واپسی سے لاکھوں افغانی ان کے ممالک کی سرحد پار کرسکتے ہیں۔

امریکی حکام سے اس حوالے سے بات چیت کرنے والے پڑوسی ممالک کے سفیروں کا کہنا تھا کہ ’وہ اپنی سرحد کے حوالے سے پالیسیز پر نظر ثانی کر رہے ہیں اور سرحد کے لیے تیاریاں بھی کریں گے‘۔

کابل میں سینیئر ایشیائی سفیر کا کہنا تھا کہ ’فی الوقت ہم فوجی انخلا کے حوالے سے کچھ بھی وضاحت نہیں کرسکتے تاہم صورتحال فوری طور پر بد سے بدتر کی جانب جاسکتی ہے‘۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ امریکی صدر نے پینٹاگون کو افغانستان سے فوج کے انخلا کے احکامات جاری کیے ہیں۔

تاہم امریکا انتظامیہ نے ان رپورٹس کو مسترد کردیا تھا۔