افغانستان : اورزگان میں بدترین فضائی بمباری جاری

447

اورزگان صوبے کے رہائشیوں کے بقول گذشتہ 12 سال سے اس طرح کی شدید و خطرناک بمباری نہیں ہوئی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق افغانستان کے صوبے اورزگان کے ضلع ترینکوٹ میں گذشتہ 24 گھنٹوں سے شدید  فضائی آپریشن جاری ہے ۔

اورزگان کے رہائشی عبدالمنان ہوتک نے دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 12 سال کے دوران اس طرح کی بمباری و خطرناک آپریشن ہم نے نہیں دیکھا ہے ۔

منان ہوتک کے بقول گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک سیکنڈ کے لئے بھی ترینکوٹ کی فضا سے جنگی جہاز ، ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیارے دور نہیں ہوئیں ہیں ، اور مسلسل چھوٹے اور بڑے بم طالبان کے ٹھکانوں پر گرا رہے ہیں ۔

فضائی بمباری کے بعد تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب زمینی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

زمینی و فضائی آپریشن ترینکوٹ کے سیمر غاب، کوتوال اور چینو کے علاقوں میں ہورہا ہے ۔

تاہم اب تک جانی نقصان کی تفصیلات کسی بھی طرف سے جاری نہیں ہوئیں ہیں ۔

دوسری جانب افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع مارجہ کے بلاک 9 کے علاقےمیں ہونے والے ایک بم دھماکے 8 شہری جانبحق جبکہ 2 زخمی ہوئیں ۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ ایک دکان کے سامنے ہوا ، ۔