آواران :فورسز کے ہاتھوں گرفتار اسحاق عمر تاحال بازیاب نہیں ہوسکا

100

اسحاق عمر کو فورسز نے ایک آپریشن کے دوران حراست میں لیا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے بالگتر لوپ سے فورسز کے ہاتھوں حراست کے بعد لاپتہ ہونے والا نوجوان بازیاب نہیں ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق یکم اپریل 2018 کو آواران کے علاقے لوپ بالگتر سے فورسز آپریشن کے دوران کئی افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیئے گئے تھے تاہم بعد میں فورسز نے تشدد کے بعد باقی تمام افراد کو رہا کردیا تھا جبکہ ان افراد میں شامل اسحاق عمر تاحال لاپتہ ہے۔

سیاسی حلقوق کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز آپریشنوں میں لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے جبکہ فورسز مقامی ڈیتھ اسکواڈ کی جانب سے لاپتہ افراد کے لواحقین کو شواہد جمع کرانے سے سختی سے منع کرکے انہیں دھمکایا جاتا ہے۔