کاہان : مسلح افراد کا فورسز کی گشتی ٹیم پر حملہ

70

نامعلوم افراد نے کاہان کے نواحی علاقے میں فورسز پر حملہ کرکے نشانہ بنایا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کاہان میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز پر حملہ کرکے نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز پر حملہ کاہان کے نواحی علاقے لولی میں اس وقت کیا گیا جب فورسز کی گشتی ٹیم علاقے سے گزر رہی تھی تاہم نقصانات کے حوالے سے تفصیلات آنا تاحال باقی ہے۔

یاد رہے کاہان اور گرد و نواح کے علاقوں میں اس سے قبل بھی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔