خواتین کے کیریئر میں ان کی عمر رکاوٹ کا باعث نہیں ہے۔ کرینہ کپور

119

معروف بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ خواتین کے کیریئر میں ان کی عمر رکاوٹ کا باعث نہیں ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتی ہیں کہ خواتین کے کیریئر میں ان کے عمر رکاوٹ کی وجہ بنتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ انہوں نے اپنی فلمی زندگی میں ماں، ماڈل اور بہادر شہزادی کا کردار ادا کیا ہے اور وہ اپنی حقیقی زندگی میں بھی ان کرداروں سے گزر رہی ہیں۔

کرینہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں سے بھی ان کی پیشہ وارانہ زندگی میں کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کا اس بات پر یقین ہے کہ اگر ایک خاتون ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہو اور بااعتماد ہو تو وہ زندگی کے ہر سفر میں کامیاب ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور خان اپنی نئی فلم ’’ تخت‘‘ میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔