بلیدہ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری یو بی اے نے قبول کرلی

90

حملے میں فورسز کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد اہلکار زخمی ہوئے – مزار بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ رات بُلیدہ کے علاقے سورآپ میں ایف سی کے چوکی پر ہمارے سرمچاروں نے راکٹ لانچر اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں فورسز کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔

مزار بلوچ نے مزید کہا کہ ہمارے حملے قابض فورس، پر بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔