بلوچستان: مختلف واقعات میں تین افراد جانبحق 8 زخمی، ایک لاش برآمد

46

حادثات و واقعات کوئٹہ، مچھ، ڈیرہ بگٹی میں پیش آئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر تین افراد جانبحق، 8 زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی سے آنے والی مسافر گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں دو افراد جانبحق جبکہ7 افراد زخمی ہوگئے۔

جانبحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ڈیرہ بگٹی منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کواری روڑ کے ایک مکان میں گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے ایک شخص جانبحق ہوگیا۔

دوسرے واقعے میں بولان مچھ کے مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کانکن کو فوری طور پر مچھ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثناء کوئٹہ سے ایک نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق لاش کوئٹہ کے مشہور گول مسجد کے قریب سے برآمد ہوئی ہے ۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے لاش پر چاقو کے وار واضح دیکھے جاسکتے ہیں تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔