بلوچستان: سات سالہ فٹبالر کی ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل

289

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سات سالہ عیسیٰ اللہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا رپوٹر کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سات سالہ عیسیٰ اللہ خان کی ویڈیو انٹرنیٹ پر اس وقت وائرل ہوئی، جب انہیں فٹبال کے ساتھ حیرت انگیز کرتب کرتے ہوئے فلمایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون سے بنائی جانے والی دو منٹ کی اس ویڈیو میں فٹبال کے ساتھ کرتب دکھاتے ہوئے عیسیٰ اللہ کو دو منٹ تک دیکھا جاسکتا ہے، جب کے پاس کھڑے انکے رشتہ دار عیسیٰ اللہ کے ککس کی گنتی کر رہے ہیں، جو دو سو اکیس تک جا پہنچتی ہے۔

عیسیٰ اللہ خان کا تعلق بلوچستان کے ضلع دکی سے ہے۔

یاد رہے بلوچستا ن بھر میں اسپورٹس کے حوالے سے نوجوانوں میں جنون کی حد تک دلچسپی پائی جاتی ہے مگر حکومتی سطح پر کھیلوں کے حوالے سے اب تک کوئی خاطر خواہ اقدامات سامنے نہیں آئے ہیں، جس کی وجہ سے نوجوان دلبرداشتہ ہوکر نشے اور دیگر غلط کاموں کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔