گوادر سے ایک اور نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

110

بلوچستان کے ساحلی شہر سے فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں ایک اور نوجوان گرفتاری کے بعد لاپتہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے کلانچ میں فورسز نے چھاپہ مار کر ایک نوجوان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

علاقائی زرائع کے مطابق کلانچ میں گھر پر چھاپے میں فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے  عبدالحکیم  ولد عبدالمجید بلوچ کو گرفتار کرلیا ۔

مقامی لوگوں کے مطابق عبدالحکیم پہلے ایک مسلح تنظیم سے تعلق رکھتا تھا جس نے سرکار کے سامنے اپنے ہتھیار کر رکھ پرامن زندگی گزارنےکی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس کے باوجود گذشتہ رات فورسز نے چھاپہ مار اسے بھی لاپتہ کردیا ۔

واضح رہے اس سے قبل بھی متعدد ایسے افراد کو فورسز نے لاپتہ کردیا ہے جنہوں نے مسلح تنظیموں سے لاتعلقی اختیار کرکے فروسز ہی کے سامنے اپنے ہتھیار رکھ دیئے تھے ۔

جبکہ بلوچستان کے علاقے قلات میں دو ایسے ہی افراد کو فورسز نے قتل بھی کردیا تھا جنہوں نے سلامی دی تھی ۔