کیچ : مسلح افراد کا فورسز پر حملہ ، ہلاکتوں کی اطلاع

126

کیچ میں مسلح افراد کا فورسز کے قافلے پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا گیا ہے۔

علاقائی زرائع  کے مطابق کیچ، تمپ کے علاقے تگران وکائی کے مقام پر پاکستانی فورسز کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے آتش گیر اسلحہ سے حملہ کرکے نشانہ بنایا ہے۔

مقامی  ذرائع کے مطابق سات گاڑیوں کے قافلے پر مشتمل فورسز کے قافلے کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ حملے کے بعد ہیلی کاپٹروں کو جائے وقوعہ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع سے تاحال حملے کے حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے مذکورہ علاقوں میں ماضی میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے پاکستانی فورسز پر بڑی نوعیت کے حملے ہوتے رہے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔