کیچ: فورسز کا گھر پر چھاپہ، دو بھائی لاپتہ

129

کیچ سے فورسز کے ہاتھوں دو بھائی گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام منتقل

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیچ میں فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر دو بھائیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا-

تفصیلات کے مطابق کیچ مند کے علاقے کوہ ڈگار میں فورسز نے چھاپہ مار کر دو بھائیوں حلیم اور خلیل ولد عبدالرحمان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا-

مقامی ذرائع کے مطابق دونوں بھائی محنت مزدوری کرتے ہیں، حلیم کچھ عرصہ پہلے خلیجی ممالک سے اپنے چھٹیوں پر مند آیا ہوا تھا-

واضح رہے گذشتہ چند دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بلوچ طلبہ سمیت کئی افراد کو فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے لگائے گئے کیمپ میں کئی لاپتہ افراد کے اہلخانہ اپنے احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے موجود ہیں۔