کیچ اور کوئٹہ سے 2 لاپتہ افراد بازیاب

212

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ اور کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ دو افراد بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ، تمپ کے علاقے ملانٹ سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے غالب ولد لال بخش سکنہ ملانٹ آج بروز بدھ بازیاب ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق غالب ولد لال بخش20 اکتوبر 2018 کو پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے شھداد ولد غوث بخش کے ہمراہ حراست بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا تھا۔

یاد رہے شھداد ولد غوث بخش تاحال لاپتہ ہے۔

دریں اثناء کوئٹہ کا رہائشی محمد صادق بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ پانچ سالوں سے لاپتہ محمد صادق ولد علی احمد نیچاری سکنہ کوئٹہ بازیاب ہوگئے۔

واضح رہے بلوچستان سے جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے گذشتہ ایک دہائی سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ گذشتہ 42 دنوں سے اس احتجاج میں وسعت دیکھنے میں آئی ہے جہاں لاپتہ افراد کے لواحقین کی بڑی تعداد کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔