کوئٹہ: ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے عدم بازیابی کیخلاف ڈاکٹروں کا احتجاج جاری

182

کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی جانب سے نویں روز بھی احتجاج جاری، مریضوں کو مشکلات کا سامنا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے اغواء ہونیوالے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل 9 دن بعد بھی بازیاب نہ ہو سکے، ڈاکٹروں کا سرکاری ہسپتالوں میں بائیکاٹ صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنیوالے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن سے اغواء ہونیوالے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل نو دن بعد بھی بازیاب نہ ہو سکے ،ان کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹرایکشن کمیٹی سرکاری ہسپتالوں میں9روز سے ہڑتال پر ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی کے علاوہ تمام شعبوں میں بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈاکٹر کمیونٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت اس حوالے سے عملی اقدامات نہیں اٹھا رہے ہیں۔

اضع رہے ڈاکٹر خلیل ابراہیم کو گذشتہ دنوں نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے اغواء کرلیا تھا جس کے بعد وہ لاپتہ ہے۔ ڈاکٹر خلیل ابراہیم کے اغواء کے بعد ڈاکٹروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔