کوئٹہ: بی ایس او کے 2 رہنما بازیاب ہوگئے

243

بی ایس او کے چیئرمین کے ہمراہ جبری طور پر لاپتہ کیے جانے والے 2 رہنما بازیاب ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے دو رہنما بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے جبری طور پر لاپتہ رہنما اسفند یار اور نہال آج بروز جمعہ بازیاب ہوگئے۔

واضح رہے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین ظریف رند بلوچ، مرکزی سیکریٹری چنگیز بلوچ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات اورنگزیب بلوچ 5 دسمبر کو اس وقت جبری طور پر لاپتہ کردئیے گئے تھے جب وہ تنظیم کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری جیئند بلوچ اور ان کے بھائی حسنین بلوچ کی بازیابی کیلئے احتجاج کررہے تھے۔

اس حوالے سے گذشتہ روز بی ایس او کے جونیئر وائس چیئرپرسن سعدیہ بلوچ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ تنظیم کے مرکزی عہدیداران اور دیگر تین تنظیمی ساتھیوں کو کوئٹہ جناح رووڈ سے دو گاڈیوں میں آکر مسلح لوگوں نے جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طلباء کی اغواء و گرفتاریاں پُرامن جمہوری جدوجہد کے راستوں کو بند کرنے کی سازش ہے۔