کراچی سے لاپتہ بلوچ طالب علم بازیاب

349

کراچی سے لاپتہ ہونے والا بلوچ طالب علم بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق 15 نومبر 2017 کو کراچی سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والا بلوچ طالب علم حسام بلوچ کراچی سے بازیاب ہوکر اپنے گھر  مند بلوچستان  پہنچ گئے ۔

دوسری جانب حسام بلوچ کے خاندانی زرائع نے بھی اس کی بازیابی کی تصدیق کی ۔