کابل حملہ ،43 افراد جانبحق و 25 زخمی

243

گذشتہ روز دوپہر کو خودکش حملے کے بعد جاری جنگ کو رات گئے دیر افغان فورسز نے حملہ آورروں کو مار کر ختم کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق گذشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے مکروریاں میں واقع وزارت فوائد عامہ پہ ہونے والے خودکش حملے کے بعد تین مسلح شدت پسند عمارت کے اندر داخل ہوگئے۔

عمارت میں داخل ہونے کے بعد شدت پسندوں کے خلاف افغان سیکیورٹی فورسز نے کارروائی شروع کی جو دس گھنٹے کے بعد اختتام پذیر ہوا ۔

افغان وزارت صحت نے حملے میں 43 افراد کے جانبحق اور 24 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ۔

تاہم ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی شدت پسند نے قبول نہیں کی ہے ۔