ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ کا دھماکہ، 1 شخص ہلاک، 1 زخمی

137

ڈیرہ بگٹی میں موٹر سائیکل بارودی سرنگ کی زد میں آنے سے  ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے تحصیل قادر آباد کے علاقے ڈاھر میں موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں حاجی شیر محمد موقع پر ہلاک اور عبداللہ مسوری بگٹی شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ مسلح افراد کی جانب سے راستے میں نصب کی گئی تھی۔

واضح رہے ڈیرہ بگٹی اور گرد و نواح کے علاقوں میں بارودی سرنگ کے دھماکوں کے واقعات کی خبریں تواتر سے موصول ہوتی رہی ہے جن میں اب تک کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

گذشتہ ماہ ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے علاقے ٹلی مٹ میں پک اپ گاڑی بارودی سرنگ کا نشانہ بنا تھا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ اس سے قبل مسلح افراد نے امن فورس کے کیمپ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے دشت گوران میں نشانہ بنایا جس میں امن فورس کے تین اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

یاد رہے ڈیرہ بگٹی اور گرد و نواح کے علاقوں میں فورسز سمیت حکومتی حمایت یافتہ افراد پر اکثر حملوں کی ذمہ بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔