پنجگور : مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر جلنے سے عوام بجلی سے محروم

903

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی طویل بریک ڈؤان ٹرپنگ وولٹیج کمی کا سلسلہ شروع ہوگیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پنجگور کےکئی علاقوں میں ٹرانسفارمر کے جلنے کی وجہ سے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں اور ساتھ ہی  بجلی کے ٹرپنگ وولٹیج کی کمی وجہ سے اہل علاقہ پریشان ہیں ۔

 عوامی ذرائع کے مطابق گذ شتہ دو ہفتے سے بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہوگیا اس ٹرپنگ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کی حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انکی بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے  ٹرانسفارمر جل رہے ہیں ۔

اہل علاقہ نے کہا کہ محکمہ واپڈا کے پاس مرمت کے کوئی ذرائع نہیں ہے اور  نہ ہی  ورکشاپ ہے بلکہ شہری اپنی مدد   آپ کے تحت پرائیویٹ دکاندوں میں  ٹرانسفارمر وں کی مرمت کرنے پر مجبور ۔

اہل علاقہ نے مطالبہ کیا وفاقی و صوبائی حکومت مسئلے  کا نوٹس لیں۔