پسنی: ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، 1 شخص جانبحق

178

پسنی ماہی گیروں کی کشتی الٹنے سے 1 ماہگیر جانبحق، 7 کو بچا لیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں ماہی گیروں کی کشتی الٹنے گئی۔

تفصیلات کے مطابق گوادر اور پسنی کے درمیانی حدود میں شکار کی غرض سے جانے والی ماہی گیروں کی کشتی الٹنے سے ایک ماہی گیر جانبحق ہوگئی جبکہ 7 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا، جانبحق ماہی گیر کی لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔