مند : 9 سال سے لاپتہ منیر احمد کو بازیاب کیا جائے – لواحقین کی اپیل

193

لاپتہ افراد کے لواحقین کا اپنے پیاروں کو عدالتوں میں پیش کرنے کا مطالبہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق 9 اگست 2009 کو ایران سے متصل سرحدی علاقے ردیگ سے فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے مند نوکین کھن کے رہائشی منیر احمد ولد محمد عمر کے لواحقین نے حکام بالا سے اپیل کی کہ گذشتہ 9 سے لاپتہ ہمارے فرزند کو بازیاب کرئے ۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ 9 سال سے ہم ایک کرب اور اذیت کی زندگی گزار رہے ہیں اور دروازے پہ کسی بھی دستک پر گھر میں موجود تمام افراد اس امید کے ساتھ باہر جاتے ہیں کہ منیر احمد آگیا ہو گا ۔

 لواحقین نے کہا کہ اگر منیر احمد نے کوئی بھی جرم کیا ہے تو اسے عدالت میں پیش کرکے سخت سے سخت سزا دیں لیکن اس طرح کسی کی فرزند کو غائب کرنا انسانی و اسلامی قانون  اور ملکی آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

یاد رہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ کئی سالوں سے ماما قدیر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے ہوئے ہے جبکہ گذشتہ ایک ماہ سے لاپتہ شبیر بلوچ کی بہن سیما بلوچ بھی اپنے بھائی کی بازیابی کےلئے کیمپ کا حصہ بن گئی ہے ۔