لاپتہ افراد کا مسئلہ مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے – ڈاکٹر مالک

179

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے انسانی حقوق کی عالمی دن کی مناسبت سے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کا مسئلہ سنگین طر صورتحال اختیار کر تا جا رہا ہے جبری گمشد گیوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے بلوچستان میں یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے جب میں وزیراعلیٰ تھا تو وفاقی حکومت اور ریاستی اداروں کے سامنے یہ بات واضح رکھی کہ بلوچستان کا مسئلہ حل کرنا چاہتا ہوں تو سیاسی مذاکرات کا عمل شروع کرنا ہوگا اور طاقت کا استعمال بند کر کے لاپتہ افراد کو منظر عام پر لانا ہو گا انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات بھی شروع کئے۔

ڈاکٹر مالک نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو دوبارہ مذاکراتی عمل وفاقی حکومت کے تعاون سے شروع کرنا ہو گا بصورت دیگر بلوچستان کی صورتحال کسی صورت بھی ٹھیک نہیں ہو گا ۔

اجلاس سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی سینیٹر میر طاہر بزنجو رمضان مہمند خیبر بخش بلوچ عابد عمر شاہنہ رمضان لیبر لیڈر منظور در بی بی پروفیسر توصیف احمد طاہرہ خورشید حمید انجینئر اور مرزا مقصود سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ لاپتہ افرا دکا مسئلہ بلوچستان میں مزید شدت اختیار کر تا جا رہا ہے وفاقی وصوبائی حکومتیں ان معاملات کو بہتر کرنے کے لئے اداروں کیساتھ بات کر کے کوئی حل نکالیں نئی حکومت آنے سے اس میں مزید شدت آگئی ہے۔

جان محمد بلیدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاریخ کے مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہے مہنگائی و بے روزگاری میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے اور غلط معاشی پالیسی سے روپے کی قیمت بہت زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے ابھی تک مذاکرات شروع ہی نہیں ہوئے کہ پاکستانی کرنسی کی حالت بہت خراب ہو گئی کرپشن کے نام پر سیاسی مقدمات نے سماج میں اور کاروبار میں ایک بے چینی پیدا کر دی ہے جس سے معیشت بری طرح متاثر ہو تا جا رہا ہے اداروں کو سیاسی پارٹیوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے انتخابات میں تاریخ بد ترین دھاندلی سامنے آگئی ہے من پسند لو گوں کو ٹھپے مار کر کامیابی دلوائی گئی ہے جس سے جمہوری وسیاسی بری طرح متاثر ہو تا جا رہا ہے۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کامعاملہ اب پورے ملک کا مسئلہ بن گیا ہے جس میں سب سے زیادہ شدت بلوچستان میں محسوس کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ریاست کو اپنی ذمہ داری قانون وآئین کے تحت ادا کرنا ہو گی قانون وآئین کی بالادستی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے وفاقی وصوبائی حکومتوں کو اگر اپنا کر دار ادا کرنے میں ناکام ہو ئے تو اس کے سماج پر بہت بری اثرات مرتب ہونگے۔