سعودی عرب امدادی پیکج: پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر موصول

146

پاکستان کو سعودی عرب  امدادی پیکج کے تحت مزید ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہوگئی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب کے امدادی پیکج کے تحت مزید ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو سعودی پیکج کے تحت مزید ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 24 کروڑ ڈالر ہوگئے، جنوری میں ایک ارب ڈالر کی مزید قسط موصول ہوجائے گی، جس سے ذر مبادلہ کے ذخائر کی بہتری میں مدد ملے گی۔

اکتوبر میں  پاکستانی  وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر سعودی عرب نے ایک سال کے لیے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ رکھنے اور 3 سال تک سالانہ 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار پر دینے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔