خضدار : ایف سی کی گاڑی پر بم حملہ

167

خضدار میں فورسز کی گاڑی کو  بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں فورسز کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق خضدار میں زیدی روڈ پر گذشتہ رات مسلح افراد کی جانب سے فرنٹیئر کور  ایف سی کےکی  گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ  بنایا گیا ، جس کے نتیجے میں فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم ہلاکتوں کے حوالے سے تاحال اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فرنٹیئر کور کی اضافی نفری طلب کی گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

واضح رہے خضدار شہر سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں ماضی میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں پاکستانی فورسز کو نشانہ بناتے  رہیں  ہیں،گذشتہ ماہ نال روڈ پر فرنٹیئر کور کے گاڑی کو بم حملے میں نشانے کی ذمہ مسلح تنظیم لشکر بلوچستان نے قبول کی تھی۔

تاہم گذشتہ رات  ہونے والی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔