بی ایل ایف نے کیچ اور آواران میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

113

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کیے گئے بیان میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ
پیر 24 دسمبر کو ضلع کیچ کے علاقے مند بلو میں سرمچاروں نے پاکستانی فوجی چوکی پر راکٹ حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا ہے کہ پیر ہی کے روز ضلع آواران میں لباچ چوکو میں قائم فوجی چوکی پر راکٹ اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔