بلوچستان : سبی ،ڈیرہ بگٹی و نصیر آباد کے مختلف علاقوں میں آپریشن جاری

407
فائل فوٹو

ڈیرہ بگٹی ، سبی اور نصیر آباد کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے کی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ سبی کے مطابق سبی کے علاقوں لہڑی اور گوڈی ، ڈیرہ بگٹی کے علاقوں سنگسیلہ اور سیاہ آف جبکہ نصیر آباد کے علاقے چھتر میں بڑے پیمانے کی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

نمائندہ ٹی بی پی نے علاقائی زرائع کے حوالے سے بتایا کہ درجنوں گاڑیوں پرمشتمل فورسز کا قافلہ لہڑی کے مختلف علاقوں میں آپریشن میں مصروف ہے ۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق فورسز دوران آپریشن گھر گھر تلاشی بھی لے رہا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی قسم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں فورسز نے بڑے پیمانے کی آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔