بلوچستان: دشت سے فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

169

بلوچستان کے علاقے دشت سے فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

  دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے  والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت شے سیچی میں فورسز نے چھاپہ مار کر ایک شخص  کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت عبدالسلام ولد محمد کریم سکنہ  دشت شے سیچی کے نام سے ہوئی ۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز کے آپریشن اور چھاپوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی کے بعد سینکڑوں افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں جبکہ دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے خواتین و بچوں کا احتجاج بھی جاری ہے ۔