افغان حکومت نے حقانی نیٹ ورک کے رہنما کو رہا کردیا

177

افغان طالبان کے اہم دھڑے حقانی نیٹ ورک کے رہنما کو افغان حکومت نے رہا کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق حقانی نیٹ ورک کے اہم رہنما انس حقانی کو اس کے 8 دیگر ساتھیوں سمیت افغان خفیہ ادارے کی قید سے رہا کردیا گیا ۔

انس حقانی ،حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے چھوٹا بیٹا  اور موجودہ سربراہ سراج الدین حقانی کے بھائی ہے ۔

یاد رہے کہ انس حقانی کو 14 اکتوبر 2014 کو افغان خفیہ ادارے نے صوبہ خوست سے گرفتار کیا تھا ۔

افغان طالبان کے ایک باوثوق زرائع نے   دی بلوچستان پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے انس حقانی کی رہائی تصدیق کردی ،تاہم انہوں نے انس حقانی کی رہائی کے بدلے امریکی قیدی جو طالبان کے قید میں تھے رہائی کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کیا ۔

واضح رہے کہ انس حقانی کو امریکی قیدیوں کی رہائی بدلے رہا کردیا گیا اور ان کی رہائی گذشتہ روز عرب امارات میں طالبان و امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں ہوا ۔