افغانستان کے لئے داعش سے بڑا خطرہ پاکستانی آئی ایس آئی ہے – افغان وزیر داخلہ

340

افغان صدر کی جانب سے تعنیات نئے عبوری وزیر داخلہ کا پاکستان کے خلاف ٹویٹ ۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف کی جانب سے گذشتہ روز ملک کے لئے تعنیات نئے عبوری وزیر داخلہ امر اللہ صالح نے کہا کہ افغانستان کی سلامتی کے لئے داعش سے بڑا خطرہ اس وقت پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ہے ۔

انہوں نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ  دہشت گردی سے نمٹنے کے عالمی ماہرین بھی میرے اس بات سے متفق ہیں کہ آئی ایس آئی اس وقت افغانستان کے لئے داعش سے بڑا خطرہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 30 ملین سے زائد افغان بھی اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ ان کا اصل  دشمن کون ہے ۔

واضح رہے کہ افغان خفیہ ادارے کا سابق سربراہ امر اللہ صالح شمار  طالبان و پاکستان مخالف  شخصیات میں ہوتا ہے ۔