افغانستان:طالبان کا حملہ پسپا، 25 شدت پسند ہلاک

162

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان کا رات گئے دیر ضلعی مرکز پر حملہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق گذشتہ رات طالبان شدت پسندوں نے ہلمند کے ضلع نادعلی کے علاقے ناقل آباد پر  حملہ کیا ۔

حملے کے  بعد افغان فورسز اور طالبان کے درمیان شدید نوعیت کی جھڑپیں شروع ہوئی ۔

ضلع نادعلی کے  پولیس سربراہ بصیر خان اچکزئی نے دعوی کیا کہ انہوں نے طالبان کے حملے کو پسپا کردیا ہے ۔

دوسری جانب صوبائی گورنر کے ترجمان نے کہا کہ  فورسز نے 25 طالبان کو ہلاک کردیا جبکہ خود افغان فورس نے 4 اہلکار بھی مارے گئے ۔

تاہم طالبان ترجمان قاری محمد یوسف احمدی نے دعوی کیا کہ انہوں نے نادعلی حملے میں 9 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا ۔