استاد اسلم بلوچ جیسے ہستیاں صدیوں میں جنم لیتے ہیں – کمال بلوچ

356

بی ایس او آزاد کے سابق وائس چیئرمین کمال بلوچ نے استاد اسلم بلوچ، تاجو مری ،رحیم مری ،فرید بلوچ ،صادق بلوچ اور رستم بلوچ کی شہادت پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ استاد اسلم بلوچ جیسی ہستیاں صدیوں میں جنم لیتی ہیں جو اپنے جدوجہد اور قربانی کی بدولت ہمیشہ بلوچ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے اور ان عظیم سپوتوں کی شہادت بلوچ تحریک سے منسلک نوجوانوں کو توانائی فراہم کرتے  رہیں گی۔

اکیسویں صدی میں بلوچ قومی غلامی کے خلاف لڑتے ہوئے استاد اسلم اور ساتھیوں نے اپنے شہادت سے بلوچ نوجوانوں میں وہ روح پھونک دی ہے جو آزاد بلوچستان کے مقصد کو اپنے منزل مقصود تک پہنچانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا آج بلوچ قوم کے نوجوانوں میں جنم لینی والی قوم پرستانہ نظریہ حقیقی رہنماؤں اور کارکنوں کی قومی تحریک کے لئے بیش بہا خدمات اور قربانی کی مرہون منت ہے۔قابض ریاست اپنے مذہبی جنونیت کے سہارے غیر انسانی اقدامات کرتے ہوئے استاد اسلم بلوچ و ساتھیوں کو ہم سے جسمانی طور پر تو جدا کرسکتی ہیں لیکن ان کے افکار و نظریات کو ہم سے جدا کرنے میں ہمیشہ ناکام و نامراد رہے گی۔

چئیرمین کمال بلوچ نے مزید کہا کہ استاد اسلم جیسے کردار تاریخ میں انمول اور لاجواب کارناموں کی اعلی مثال ہے، وہ بلوچ قومی تاریخ و تحریک کے ایک ایسے کردار کے طور پر یاد رہیں گے جن کے تجربات اور تربیت سے بلوچ کی کئی نسلیں مستفید ہوتی رہیں گی۔اسلم بلوچ و ساتھیوں کی شہادت ریاست پاکستان کی نفسیاتی اور اخلاقی شکست کو عیاں کرتی ہیں۔

چئیرمین کمال بلوچ نے بلوچ عوام اور بلوچ تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ استاد اسلم کی شہادت ہم سے اتحاد و یکجہتی کا تقاضا کرتی ہیں تاکہ پاکستان جیسے مکار اور چین جیسے سامراجی ملک سمیت سعودی عرب اور دیگر استحصالی ریاستوں کے توسیع پسندانہ عزائم کو اپنی سرزمین سے بیدخل کرنے کے لئے ایک جامع و منظم قوت کا اظہار ہی ہمارے قومی بقاء کی ضامن ہے۔

چئیرمین نے مہذب ممالک کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر دنیا کے مہذب ممالک اگر دنیا میں امن و سلامتی چاہتے ہیں تو انکی ذمہ داری بنتی ہیں کہ وہ مقبوضہ بلوچستان میں پاکستان کی درندگی اور بلوچ سیاسی لیڈران و کارکنان کی جبری گمشدگی اور پاکستان کی بلوچ سرزمین پر غیر اخلاقی و غیر انسانی اقدامات کا نوٹس لیکر انسانی اور اخلاقی فرائض کی تکمیل کے لئے بلوچ تحریک کا ساتھ دیں تاکہ دنیا کو ایک دہشت گرد ریاست سے چھٹکارا مل سکیں ۔

چئیرمین نے کہا کہ آج بلوچ قوم کا ہر فرزند استاد اسلم کا روپ دھار چکا ہے اور ہماری قومی آزادی پورے دنیا کے مظلوم و محکوم عوام کی جیت اور دنیا کے امن کی ضمانت ہوگی۔