گوادر اور حب: ٹریفک حادثات میں 1شخص جانبحق، 1زخمی

51

گوادر اور حب میں ٹریفک حادثات میں 1شخص جانبحق اور 1زخمی ہوگیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے گوادر اور حب میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں مجموعی طور ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر کلگ کراس کے قریب کراچی سے گوادرجانے والی کارگاڑی تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس سے گاڑی میں سوارعبدالرشید ولدمحمدمسکین ساکن لیاری کراچی شدید زخمی ہوگیا جنہیں ابتدائی طبی امدادکے بعد کراچی منتقل کردیاگیا ۔

دریں اثناء حب سٹی تھانے کے قریب قریب موٹر سائیکل سوار شخص دو گاڑیوں کی زد میں آکر موقعے پر جانبحق ہوگیا۔