جھل مگسی : غیرت کے نام پر ایک اور خاتون قتل

20

ملزم خاتون کو قتل کرنے کے بعد موقع واردات سے فرارہو گیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون کو کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھا نہ حدود باریجہ جھل مگسی میں سیا ہ کاری کے الزا م میں ملزم مختیار احمد نے فا ئر نگ کر کے اپنی بھا بی مسماۃ(ن) کو قتل کر نے کے بعد مو قع سے فرا ر ہو گیا ۔

اطلا ع ملتے ہی لیو یزفورس نے مو قع پر پہنچ کر لا ش کو قبضہ میں لے لیا ، لاش کو پو سٹ مارٹم کے بعد ور ثا ء کے حوا لے کر نے کے بعد ملزم کی تلا ش شروع کر دی گئی ۔

واضح رہے گذشتہ مہینے خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم عورت فاونڈیشن نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ رواں سال بلوچستان میں 51 خواتین اور 25 مرد قتل ہوئے جن میں 30 خواتین اور 19 مرد غیرت کے نام پر قتل ہوئے۔

علاوہ ازیں عورت فاونڈیشن اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے مطالبہ کیا تھا کہ بلوچستان میں بھی خواتین کی حیثیت کے حوالے سے صوبائی کمیشن تشکیل دیا جائے۔