گوادر:مالکانہ حقوق کی بجائے لیز پر زمینیں دینے کا فیصلہ

140

وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے گوادر میں نجی کمپنیوں کو زمنیوں کے مالکانہ حقوق کی بجائے لیز پر دینے کافیصلہ کیا ہے۔

 جام کمال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین بلوچستان کے مخلتف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے۔

وزیراعلیٰ  نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ کہ گوادر کی زمنیں اوربلوچستان کے قدرتی وسائل بلوچستان کے اثاثے ہیں، ان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، گوادر میں نجی کمپنیوں کو زمینیں مالکانہ حقوق کی بجائے لیز پر دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کی سابقہ حکمرانوں نے سی پیک منصوبے کو متنازعہ بنا کر نہ صرف شکوک وشہات پیدا کئے بلکہ تمام منصوبوں کو صرف ایک صوبے تک محدود رکھا۔ بجلی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تقسیم کے وقت سابقہ صوبائی حکومتوں کی خاموشی صوبے کے لئے نقصان دہ رہی ہیں۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ حالیہ دورہ سے چین اور بلوچستان کے درمیان تجارتی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے، بلوچستان جلد مالی بحران سے نکل جائے گا۔