کیچ: 14 سالہ طالبعلم فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ

158

کیچ میں فورسز نے دوران چھاپہ 14 سالہ طالبعلم کو حراست بعد لاپتہ کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے طالب علم کو حراست بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے ہیرونک سے گذشتہ رات فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر چودہ سالہ سالم ولد رادو کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔

واضح رہے بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے متحرک تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق 45000 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں جبکہ لاپتہ ہونے افراد میں سے ہزاروں کی لاشیں برآمد ہوئی ہے۔

اس حوالے سے گذشتہ مہینے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی اختر مینگل نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے گمشدہ افراد کو واپس لانے میں کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی عملی اقدامات نہیں کیئے گئے۔