کیچ میں فورسز کیساتھ جھڑپ میں فورسز کے 5 اہلکار ہلاک ہوئیں – بی آر آے

170

فورسز اور وطن کے سربازوں کے درمیان ایک طویل جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں پانچ فوجی اہلکار مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے – سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب پاکستانی افواج نے کیچ کے علاقے تمپ میں دازن کے قریب بی آر اے کے ساتھیوں کے راستے کی ناکہ بندی کر کے انہیں چاروں اطراف سے محاصرے میں لینے کی کوشش کی، اس دوران فورسز اور وطن کے سربازوں کے درمیان ایک طویل جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں پانچ فوجی اہلکار مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ مارے جانے والے اہلکاروں میں سے ایک کی شناخت حوالدار غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بہترین گوریلا جنگی حکمت عملی کو اپناتے ہوئے ساتھیوں نے فورسز کے محاصرے کو توڑ کر باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر اے کی مزاحمت آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیگا۔