کیچ: مسلح افراد کا فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ

174

حملے کے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے کولواہ شاہ باتل کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ دھماکوں کی بھی آواز سنائی دی گئی ہے تاہم نقصانات کے حوالے تاحال معلومات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے ماضی میں مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند جماعتوں کی جانب سے فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔