کیچ : دشت میں بڑے پیمانے کی فوجی آپریشن جاری

171
فائل فوٹو

کیچ  دشت میں فوجی آپریشن جاری، گن شب ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ

پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں فوجی آپریشن کا آغاز کردیا، زمینی فوج سمیت گن شپ ہیلی کاپٹر آپریشن میں لے رہے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں زمینی فوج کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے جبکہ انہیں فضائی کمک بھی حاصل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دشت کے علاقے مزن بند کے پہاڑی علاقوں میں فورسز نے علی الصبح فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے، آپریشن میں زمینی فوج سمیت گن شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں کی جانب سے پہاڑی علاقے میں مسلسل شیلنگ کی جارہی ہے تاہم تاحال کسی قسم کی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے جبکہ سرکاری سطح پر آپریشن کے حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔